Quick Contact

اے دنیا! اے دنیا دور ہو مجھ سے۔ کیامیرے سامنے اپنے کو لاتی ہے؟ یا میری دلدادہ و فریفتہ بن کر آئی ہے؟ تیرا وہ وقت نہ آئے (کہ تو مجھے فریب دے سکے)!۔ حکمت 77

پیشکش
بِحَضَرَتِ سِیِّدِ الْاَوْلِیَآءِ وَ اِمِامِ الْاَتْقِیَآءِ اَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ علی بن ابی طالب عَلَیْہِ اٰلَافُ التَّحِیَّۃِ وَ الثَّنَآءِ
تیرے حضور شمع امامت لئے ہوئے
قدسی کھڑے ہیں دفتر قدرت لئے ہوئے
میرے آقا!
جہاں تیرے سامنے ملاءِ اعلیٰ کے رہنے والے عجز و نیاز سے سر بخم ہیں، وہاں مجھ ایسے تہی دامانِ علم کی یہ جرأت و جسارت حیرت انگیز ہے کہ وہ تیرے خوش آب لعل و جواہر کی صورت بگاڑ کر ترے حضور پیش کرے، لیکن اس امید پر کہ کیا بعید ہے کہ تیری نگاہِ لطف و کرم اس ہدیۂ ناچیز کو شرفِ قبولیت بخشے، اسے پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔