زمانہ جسموں کو کہنہ و بوسیدہ اور آرزوؤں کو تر و تازہ کرتا ہے، موت کو قریب اور آرزوؤں کو دور کرتا ہے۔ حکمت 72
(١٠٦) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۱۰۶)
لَا یَتْرُكُ النَّاسُ شَیْئًا مِّنْ اَمْرِ دِیْنِهِمْ لاِسْتِصْلَاحِ دُنْیَاهُمْ، اِلَّا فَتَحَ اللهُ عَلَیْهِمْ مَا هُوَ اَضَرُّ مِنْهُ.
جو لوگ اپنی دنیا سنوارنے کیلئے دین سے ہاتھ اٹھا لیتے ہیں تو خدا اس دنیوی فائدہ سے کہیں زیادہ ان کیلئے نقصان کی صورتیں پیدا کر دیتا ہے۔

