یہ دل بھی اسی طرح اکتا جاتے ہیں جس طرح بدن اکتا جاتے ہیں، لہٰذا (جب ایسا ہو تو) ان کیلئے لطیف حکیمانہ نکات تلاش کرو۔ حکمت 91
(٢٣٤) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۲۳۴)
خِیَارُ خِصَالِ النِّسَآءِ شِرَارُ خِصَالِ الرِّجَالِ: الزَّهْوُ وَ الْجُبْنُ وَ الْبُخْلُ.
عورتوں کی بہترین خصلتیں وہ ہیں جو مردوں کی بدترین صفتیں ہیں: غرور، بزدلی اور کنجوسی:
فَاِذَا كَانَتِ الْمَرْاَةُ مَزْهُوَّةً لَّمْ تُمَكِّنْ مِّنْ نَّفْسِهَا، وَ اِذَا كَانَتْ بَخِیْلَةً حَفِظَتْ مَالَهَا وَ مَالَ بَعْلِهَا، وَ اِذَا كَانَتْ جَبَانَةً فَرِقَتْ مِنْ كُلِّ شِیْءٍ یَّعْرِضُ لَهَا.
اس لئے کہ عورت جب مغرور ہو گی تو وہ کسی کو اپنے نفس پر قابو نہ دے گی، اور کنجوس ہو گی تو اپنے اور شوہر کے مال کی حفاظت کرے گی، اور بزدل ہو گی تو وہ ہر اس چیز سے ڈرے گی جو پیش آئے گی۔

