پورا عالم و دانا وہ ہے جو لوگوں کو رحمت خدا سے مایوس اور اس کی طرف سے حاصل ہونے والی آسائش و راحت سے نا امید نہ کرے اور نہ انہیں اللہ کے عذاب سے بالکل مطمئن کر دے۔ حکمت 90
(٤٢٣) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۴۲۳)
مَنْ اَصْلَحَ سَرِیْرَتَهٗۤ اَصْلَحَ اللهُ عَلَانِیَتَهٗ، وَ مَنْ عَمِلَ لِدِیْنِهٖ كَفَاهُ اللهُ اَمْرَ دُنْیَاهُ، وَ مَنْ اَحْسَنَ فِیْمَا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ اللهِ اَحْسَنَ اللهُ مَا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ النَّاسِ.
جو اپنے اندرونی حالات کو درست رکھتا ہے خدا اس کے ظاہر کو بھی درست کر دیتا ہے، اور جو دین کیلئے سرگرم عمل ہوتا ہے اللہ اس کے دنیا کے کاموں کو پورا کر دیتا ہے، اور جو اپنے اور اللہ کے درمیان خوش معاملگی رکھتا ہے خدا اس کے اور بندوں کے درمیان کے معاملات ٹھیک کر دیتا ہے۔

