پورا عالم و دانا وہ ہے جو لوگوں کو رحمت خدا سے مایوس اور اس کی طرف سے حاصل ہونے والی آسائش و راحت سے نا امید نہ کرے اور نہ انہیں اللہ کے عذاب سے بالکل مطمئن کر دے۔ حکمت 90
(٤٤٦) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۴۴۶)
لِغَالِبِ بْنِ صَعْصَعْةَ اَبِی الْفَرَزْدَقِ، فِیْ كَلَامٍ دَارَ بَیْنَهُمَا:
فرزدق کے باپ غالب ابن صعصعہ سے باہمی گفتگو کے دوران فرمایا:
مَا فَعَلَتْ اِبِلُكَ الْكثِیْرَةُ؟
وہ تمہارے بہت سے اونٹ کیا ہوئے؟
قَالَ: ذَعْذَعَتْهَا الْحُقُوْقُ یَاۤ اَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ،
کہا کہ حقوق (کی ادائیگی) نے انہیں منتشر کر دیا۔
فَقَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ: ذٰلِكَ اَحْمَدُ سُبُلِهَا.
فرمایا کہ: یہ تو ان کا انتہائی اچھا مصرف ہوا۔

